سینیٹ آف پاکستان سے ریٹائر ہونے والے 52 اراکین کی تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

PDM's 5 parties decide to form a separate opposition bloc in the Senate

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان سے مجموعی طور پر 52 اراکین ریٹائر ہوجائیں گے جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے 17، پی پی پی کے 8، تحریکِ انصاف کے 7 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 4 اراکین ریٹائر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جو سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں، ان میں سے 4 آزاد اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 3، پی میپ اور نیشنل پارٹی کے 2، 2 اراکین، بی این پی مینگل، جماعتِ اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کا 1، 1 رکن شامل ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کے 17 ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں سے 11 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 2، 2 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔ ریٹائر ہونے والے اراکین کے نام بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق، یعقوب خان ناصر، پرویز رشید، آغا شاہ زیب درانی، راحیلہ مگسی، چوہدری تنویر، عائشہ رضا فاروق، غوث نیازی، اسد اشرف، عبدالقیوم، صلاح الدین ترمذی، نجمہ حمید، جاوید عباسی، سلیم ضیاء اور ساجد میر ریٹائر ہوجائینگے۔

اسی طرح پیپلز پارٹی کے 7 سینیٹرز بھی ریٹائر ہوجائیں گے جن میں رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک، اسلام الدین شیخ، گیان چند، سسی پلیجو، سلیم مانڈوی والا اور شیری رحمان کے نام شامل ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کے تمام ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کے پی کے سے ہیں۔

وزیرِاطلاعات شبلی فراز، محسن عزیز، لیاقت ترکئی، ثمینہ سعید، نعمان وزیر، ذیشان خانزادہ اور کینتھ ولیمز وہ 7 سینیٹرز ہیں جو ریٹائر جائیں گے۔ ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت، نگہت مرزا، عتیق شیخ اور محمد علی سیف بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے عبدالغفور حیدری، عطاء الرحمان، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے گل بشریٰ اور عثمان کاکڑ جبکہ بی اے پی کے سرفراز بگٹی، خالد بزنجو اور منظور کاکڑ اور بی این پی مینگل کے جہانزیب جمال دینی بھی ریٹائر ہو رہے ہیں۔

نیشنل پارٹی کے اشوک کمار، میر کبیر محمد شاہی، اے این پی کی ستارہ ایاز، جماعتِ اسلامی کے سراج الحق اور فاٹا سے مومن آفریدی، سجاد طوری، تاج آفریدی اور اورنگزیب اورکزئی بی سینیٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

مجموعی طور پر ن لیگی اراکینِ سینیٹ کی تعداد 30، پی پی پی اراکین 21، پی ٹی آئی 14، بی اے پی کے 9 جبکہ آزاد سینیٹرز 7 ہیں۔ ایم کیو ایم (پاکستان) 5 سینیٹرز، جے یو آئی، این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے 4،4 سینیٹرز ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے اراکین 2، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) یا پیر پگاڑہ گروپ کا ایک ایک رکن ہے۔ ریٹائر ہونے والے اراکینِ سینیٹ کی نشستوں پر سینیٹ انتخابات منعقد ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

Related Posts