ایم این ایز حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، علی گیلانی کی حکومتی رہنماؤں سے رابطے کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

ووٹ مانگ رہا تھا،علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی تصدیق کر دی
ووٹ مانگ رہا تھا،علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی تصدیق کر دی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے، ووٹ مانگنے کے لیے حکومتی ارکان کے پاس ہی جائیں گے۔

علی حیدر گیلانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا پہلا الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں، ویڈیو میری ہی ہے لیکن میں دوستوں سے گفتگو کررہا ہوں، ہمارے ممبران تو ہمیں ہی ووٹ دیں گے ہم تو حکومتی ارکان سے ہی ووٹ مانگیں گے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست تھے جنہوں نے مجھے بلایا ان سے ملاقات کے لیے گیا تھا، دوبارہ ملاقات کے لیے بلائیں گے تو دوبارہ بھی جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھ کہ امیدوار کا بیٹا ہوں ووٹ مانگنا میرا حق ہے، ووٹ مانگنے ابھی پریس کانفرنس کے بعد دوبارہ جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ویکسین کا اثر موٹے افراد پر کم ہوتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگنا ہے اور ہمیشہ ضمیر کا ہی ووٹ مانگتے ہیں، ایک دو نہیں زیادہ لوگ تھے جو ابھی نہیں بتا سکتا۔

علی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوست تھے جو کہہ رہے تھے ہم حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، میں نے کہا آپ ووٹ ضائع کردیں نہ ہمیں جائے گا نہ انہیں جائے گا۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ دوستوں نے کہا پارٹی ووٹ پر نشان لگا کر دے تو پھر کیا کریں گے، میں نے کہا آپ یوسف رضا گیلانی پر بھی نشان لگا کر ووٹ ضائع کر دینا، میں نے ان کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا تو کون سا غلط کام کیا۔

Related Posts