کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ووٹ کی خرید و فروخت کرنے والوں کی ویڈیوز اور آڈیوز آ رہی ہیں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ شفاف انتخابات کے سلسلے پر عمل ہونا چاہئے، ووٹ کی خرید و فروخت کرنے والوں کی ویڈیوز اور آڈیوز آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس حوالے سے کوئی کارروائی کرتا ہے یا حسب روایت خاموش رہے گا۔انہوں نے کہاکہ 2دن سے جو چل رہا ہے اس وجہ سے ممبران کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔