خودغرض عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کیلئے سارے عہدے داؤ پر لگادئیے۔ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ
کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان خود غرض ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی کرسی بچانے کیلئے وفاقی حکومت کے سارے عہدے داؤ پر لگا دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خود غرضی کا یہ عالم ہے کہ اپنی وزارت بچانے کیلئے باقی سارے عہدے داؤ پر لگا دئیے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جلد آپ کو خبر ملے گی کہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اسپیکرقومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سب عہدوں پر پی ڈی ایم جیت گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں عمران خان نے عوام کو بے وقوف بنایا، سینٹ الیکشن میں حکومت کو اپنے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے گزشتہ ماہ 17 فروری کے روز کہا کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح برتری سے الیکشن جیتا جبکہ بلوچستان میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی سرکار کو مسترد کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینٹ الیکشن میں حکومت کو اپنے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

Related Posts