بلاول بھٹو کی چوہدری برداران سے ملاقات، چوہدری شجاعت کی گیلانی کی حمایت سے معذرت

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو کی چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات
بلاول بھٹو کی چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقعے پر چوہدری برداران کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں، اس لیے سینیٹ الیکشن میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے گھر آئے ان کی عزت کرتے ہیں مگر حکومت کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

اعلامیے کے مطابق  پی پی وفد میں قمر زمان کائرہ اور سید حسن مرتضیٰ  موجود تھے جبکہ ق لیگ کی جانب سے طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی شریک ہوئے۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کئے جائیں گے، حمزہ، بلاول ملاقات میں اتفاق

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت بھی مانگی۔

اس سے قبل بلاول نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کے ظہرانے میں شرکت کی۔

Related Posts