کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے منحرف اراکین کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ اسلم ابڑو پی ٹی آئی کے رکن ہیں لیکن ٹریژری بینچوں پر بیٹھیں انہیں فلور کراسنگ کی اجازت نہ دی جائے ۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار کاکہنا ہے کہ اسلم ابڑو نے سینیٹ انتخابات میں اپنی جماعت کو ووٹ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ فلور کراسنگ جمہوری تقاضوں کی منافی عمل ہے بحیثیت اسپیکر سندھ اسمبلی آپ ہاؤس کے سربراہ کے طور پر اس عمل کو روکیں ۔
علاوہ ازیں پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے پی پی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پی پی رہنماؤں نے ہارس ٹریڈنگ کے عمل کو پروان چڑھایا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی پی پی نے سینیٹ الیکشن میں سندھ کی ترقی کا پیسہ لگایا ۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے نام پر عوام کو 13 سال سے بیوقوف بنارہی ہے ہمیں یقین ہے پی پی محترمہ شہید کے بجائے زرداری کی جماعت ہے آصف علی زرداری جس طرح سینما کی ٹکٹ بیچتا تھا اسی طرح آصف زرداری نے سینیٹ میں بلیک کی ٹکٹوں کا کاروبار کیا سندھ سے زرداری مافیا کا راج جلد ختم ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ اسمبلی میں پھر ہنگامہ، اسپیکرآغاسراج درانی اور خرم شیرزمان آمنے سامنے
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والے پارٹی میں کارکنان کے گناہ گار ہیں وہ لوگ جنہوں نے ضمیر فروشی کی انہیں پارٹی کارکنان کے حوالے کیا جائیگا ۔
پی ٹی آئی کی کالی بھیڑوں کا احتساب یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا ہم کپتان کے کھلاڑی ہیں کپتان نہ کبھی اکیلے تھے اور نہ کبھی انہیں اکیلا چھوڑیں گے،کرپشن کے خاتمے کیلئے کپتان کی جدوجہد 24 سال سے جاری ہے یہ جدوجہد کرپٹ ٹولے کو گھر بٹھانے کہ بعد ختم کی جائے گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








