کراچی:جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے نامزد ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان اور وفاقی وزیر امین الحق بھی موجود تھے۔عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حمایت کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعت ہیں، جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی رہنما بھی ہمارے پاس آئے تھے، آپ کی درخواست رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے چیئرمین سینیٹ کا ووٹ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو دیں گے۔