حکومت اور اپوزیشن ہار جیت کے بھنگڑے نہ ڈالے مسائل پر توجہ دے،چوہدری شجاعت

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن ہار جیت کے بھنگڑے نہ ڈالے مسائل پر توجہ دے،چوہدری شجاعت
حکومت اور اپوزیشن ہار جیت کے بھنگڑے نہ ڈالے مسائل پر توجہ دے،چوہدری شجاعت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کا مشورہ دے دیا۔ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ ملکر ملکی مسائل پر توجہ دے۔

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ہارجیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں، عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ وبکا کررہے ہیں،عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ  عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا، سیاستدان یاد رکھیں انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ رسمی یا غیر رسمی کسی بھی طریقے سے بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مسترد ووٹ ڈالنے والے 7 سینیٹرز منظرِ عام پر آگئے

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے، انہوں نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کے مشورے میں پڑیں جن کی سوچ کے پیچھے ذاتی مفاد چھپے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے مفاد میں کام کرنا ہے، حکومتی نمائندے ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ معاملات سلجھانے میں پہل کریں۔

Related Posts