موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم نواز
موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں علالت کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہیں، مگرموجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ (حکومت) کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاء اللہ۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی ملک سے فرار کی تیاریاں، حکومت نے بھی مشروط اجازت دیدی

Related Posts