محکمہ داخلہ سندھ نے ارشد حسین شاہ کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ داخلہ سندھ نے ارشد حسین شاہ کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی
محکمہ داخلہ سندھ نے ارشد حسین شاہ کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر ترقی دے دی

کراچی: سندھ حکومت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین شاہ کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔ گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ارشد حسین شاہ کی بطور سپرنٹنڈنٹ پولیس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ داخلہ نے گریڈ 17 کے افسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ارشد حسین کو گریڈ 18 میں ترقی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیکریٹری داخلہ سندھ محمد عثمان چاچڑ نے ارشد حسین شاہ کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے ارشد حسین شاہ کو ایم ذمداریاں سوپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد حسین شاہ عرصہ دراز سے قیدیوں کی فلاح اور ان کی خدمات کیلئے مصروف عمل ہیں وہ ایک عرصے سے صوبے کے مختلف جیلوں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ملیر جیل میں تعینات عملے نے ارشد حسین شاہ کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

یہ بھی پڑھیں : زمین پر قبضہ، پولیس بھی دشمن بن گئی، خیبرپختونخوا کے شہری نے حکومت سے مدد مانگ لی

ایس ایس پی محمد اسلم ملک نے بھی گریڈ 18 میں  ترقی پانے والے ارشد حسین کو پھولوں کا ہار پہنایا اور کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد حسین شاہ کا شمار صوبے کے فرض شناس محنتی اور ایماندار افسران میں کیا جاتا ہے۔ عرصہ دراز سے ان کی خدمات انتہائی قابل ستائش رہی جس میں قیدیوں کو ہنر مندی اور بہترین انسان کے طورپر منوانے کے لئے ارشد حسین کوشاں ہیں۔

Related Posts