اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے،ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔
ملک میں نہ احتساب نہ ہی انصاف ہے ،مجرموں کوبچانااوردوسروں کی پردہ پوشی کرنا احتساب کانظام ہے ،ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں ،بلاول بھٹو بتائیں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے اتحاد کیوں کیا؟ ۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد احتساب آپ کے سامنے ہے، دو سال سے پیش ہو رہا ہوں اور کچھ ثابت نہیں ہوا،600 ارب چینی میں سے عوام کا پیسہ چوری ہوچکا،تین سال مردم شماری کو ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے،ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ احتساب ہے نہ انصاف ہے ،مجرموں کوبچانااوردوسروں کی پردہ پوشی کرنایہ احتساب کانظام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 2018 کاالیکشن چوری ہوا،ہائیبرڈ حکومت بنی ناکام ہوگئی،ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں۔