وزیرِ اعظم کا 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا خواب حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Afghan refugees have not yet entered Pakistan: Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا خواب حقیقت میں ڈھل رہا ہے اور سیاسی مخالفین شرمندہ ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج وزیرِ اعظم سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے تعمیراتی پیکیج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دے رہے ہیں۔ سیمنٹ کی فروخت آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کاوعدہ حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔ وہ سیاسی مخالفین جنہیں لگتا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ عمران خان 50 لاکھ گھر کیسے بناسکتے ہیں؟ اب شرمندہ ہیں۔ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں جاری مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی گروپ یا جماعت کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مظاہروں کی وجہ سے راستے بند ہونے سے ہسپتالوں کو آکسیجن سلنڈرز کی سپلائی متاثر ہورہی ہے اور کورونا وائرس سے متاثر مریض شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئی گروپ یا جماعت حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، فواد چوہدری

Related Posts