اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ کی تقرری قابل تشویش ہے، معیشت کی تباہی کی وجہ غیر مستحکم ٹیم اور پالیسی ہے، حکومت وزارت خزانہ کو عارضی بنیادوں پر چلا رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈھائی سال میں کابینہ اندر چھٹی بار بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار بار وزیر خزانہ تبدیل کیا گیا ہے، 5 بار چیئرمین ایف بی آر کی تبدیل کیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ معیشت کی تباہی کی وجہ غیر مستحکم ٹیم اور پالیسی ہے، حکومت وزارت خزانہ کو عارضی بنیادوں پر چلا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ کی تقرری قابل تشویش ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے کم ویکسی نیشن کی شرح پاکستان کی ہے،موجودہ ویکسی نیشن کی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ 75فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں حکومت کو ایک دہائی لگے گی۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ مسلسل 5 ویں دن کورونا کے باعث 100 سے زائد اموات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مثبت کیسز کی شرح 7.6فیصد کے لگ بھگ ہے، آبادی کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے کم ویکسی نیشن کی شرح پاکستان کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ ویکسی نیشن کی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ 75فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں حکومت کو ایک دہائی لگے گی۔