اسلام آباد: سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہے تھے کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معروف صحافی ابصار عالم کو معروف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے،حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
معروف صحافی ابصار عالم نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہاہے، وہ شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔