کراچی:چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا بہانہ کرکے الیکشن کمیشن کو کہا گیا الیکشن ملتوی کردو۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ این اے 249 کا حلقہ ہمارا مرکزی الیکشن آفس ہے۔
کورونا وائرس کا بہانہ کرکے الیکشن کمیشن کو کہا گیا الیکشن ملتوی کردو۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن والے 10 سال سے بغیر پانی و بجلی کے روزے رکھ رہے ہیں۔
ہم کہتے ہیں الیکشن ہونا چاہیے یہ کہتے ہیں نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 60 لاکھ گیلن پانی کی پائپ لائن لے کر آیا، یہاں 50 فیصد ایسے علاقے ہیں جہاں سال میں 6 گھنٹے پانی آتا ہے۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیاں ایک ایجنڈے پر پی ایس پی کی مخالف ہیں۔ہم نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا اور آپس میں محبتیں باٹیں۔