این اے 249، پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

این اے 249، پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ
این اے 249، پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ

کراچی: قومی اسمبلی کی نشست کیلئے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا تھا جسے پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت این اے 249 کے انتخاب کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو رہی ہے جس کے دوران سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ڈی آر او دفتر میں شورشرابا کیا۔

حلقے کے ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو فاتح قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ گزشتہ روز سامنے آیا۔ تحریکِ انصاف اور پی ایس پی نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار حفیظ الدین نے اس حوالےسے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آر او الیکشن ایکٹ کی جانبداری کر رہے ہیں۔ پہلے بھی فارم 45 نہیں دیا گیا تھا۔ دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پولنگ بیگ پر کوئی سیل نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 84 کا ضمنی انتخاب، خوشاب میں ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا

Related Posts