سینئر سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Senior politician Begum Naseem Wali Khan passes away

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم رہنماء خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں ،خاندان کے افراد نے تصدیق کردی۔

بیگم نسیم ولی خان کے اہل خانہ نے بتایا کہ مرحومہ ذیابیطس اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور 88 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں ،ان کی نماز جنازہ آج چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

1933 میں پیدا ہونیوالی بیگم نسیم ولی خان پاکستان نیشنل الائنس کی اہم رہنماؤں میں سے تھیں اور انہوں نے 1977 میں خیبر پختونخوا سے انتخابات میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون کی حیثیت سے تاریخ رقم کی۔

نسیم ولی خان نے 1954 میں خان عبد الولی خان سے شادی کی۔ وہ سنجین ولی خان (مرحوم) کی والدہ اور ڈاکٹر گلالئی ولی خان اوراسفند یار ولی خان کی سوتیلی والدہ تھیں۔

مزید پڑھیں:معروف مزاح نگارفاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کرگئے

طویل اختلاف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان اوربیگم نسیم ولی خان نے صلح کر لی اور باچا خان کے فلسفہ کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاتھا۔

نسیم ولی خان نے اے این پی کے مرکزی صدر اور ان کے سوتیلے اسفند یار ولی خان کے ساتھ اپنا اختلاف ختم کرنے کے بعد اپنے دھڑے عوامی نیشنل پارٹی-ولی کو اے این پی میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اعلان ولی باغ میں ایک اجلاس کے دوران 2017 میں کیا گیا تھا جس میں ان کے خادان کے افراد ایمل ولی خان، لانجن خان اور پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Related Posts