اسلام آباد: ڈائریکٹر ایکسائر بلال اعظم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سگریٹ فروشوں کی مکمل رجسٹریشن کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔
ٹوبیکو فری اسلام آباد مہم کے تحت ٹریل فائیو پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر مہناج ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز اسپتال اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان،
میڈم عائشہ فوکل پرسن اسلام آباد ٹریفک پولیس .آفتاب احمد ٹوبیکو فری اسلام آباد کے پروجیکٹ مینجر شامل تھے.
اس سسلہ میں بلال اعظم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانا ہمارا مشن ہے ۔ ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ کی خرید وفروخت نہ ہو۔
بلال اعظم کا کہنا تھ اکہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اگر نوجوان واک اور دوسری صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں تو صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ٹریل فائیو پر شرکاء تقریب نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے میں شہریوں کو کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ صاف ستھرا اسلام آباد ہماری پہچان ہے۔ شہریوں کی جانب سے تمباکو نوشی اور اسلام آباد خاص کر مارگلہ ہلز پر صفائی مہم شروع کرنے پر ایکسائز ٹیم کی کوششوں کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع ایسٹ میں پولیس مقابلہ، ایک کانسٹیبل شہید، ایک ڈاکو ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








