اسلام آباد:نوسربازوں کی جانب سے ریڈیو پاکستان سے گریڈ 20کے ریٹائرڈ افسر سے دو کروڑ کا فراڈ کر کے چپ رہنے کیلئے دھمکیاں دی جانے لگیں۔ نوسربازوں کے خلاف ڈی آئی جی آپریشن سمیت اعلیٰ پولیس افسران بھی بے بس ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پچاسی سالہ بزرگ اور ریڈیو پاکستان سے گریڈ20 کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے مرتضیٰ شاد نے بتایا کہ جبار احمد انکے پاس آفتاب احمد کو لیکر آیا کہ اس کے پاس ڈی بارا تین میں ایک 25/40 کا پلاٹ پر اسٹرکچر بنا ہوا مکان ہے جس کا سودا 75 لاکھ میں طے پا گیا۔
اور انھی کہ ایک تیسرے ساتھی عامر کے سامنے میں نے 14 لاکھ روپے ادا کئے اور باقی کی رقم ٹرانسفر کے بعد دینی تھی،لیکن پھر وہ معاملہ کو ٹرخاتے رہے،تو میرے پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ سرکاری زمین پر اسٹرکچر کھڑا کیا ہوا تھا اور پلاٹ نہیں تھا،بلکہ گرین ایریا تھا۔
جب میں نے رقم کا تقاضہ کیا تو ملزمان نے دھمکیاں دینا شروع کردیں، جس پر تھانہ رمنا میں 166/19نمبر ایف آئی آر بجرم 406/34 درج کروائی، دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔
متاثرہ بزرگ کا کہنا تھا کہ میں پہلے ڈی ایس پی خالد اعوان کے پاس فریاد لیکر گیا لیکن انھوں نے بھی وعدہ کر کے معاملہ لٹکایا ہوا ہے،اب شاید ملزمان میرے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں کہ معاملہ ختم ہو۔

مرتضیٰ شاد نے بتایا کہ یہی نہیں بلکہ ایک شخص جبار جو اسی گروہ کا حصہ تھا اور میرے ساتھ مجھے انصاف دلوانے کے بہانے پھرتا رہا، جی 12 میں دکانیں دکھا کر اب تک تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ چکا ہے نا دکانوں کا قبضہ دیتا ہے اور نا ہی میری رقم دیتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








