کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور نجی ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت ہانیہ خان کے معاملے پر پہلی بار بول پڑے، ڈاکٹر عامر لیاقت کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے اس لئے خاموشی اختیار کی کہ اللہ تعالیٰ شر کے منہ سے ایسے جملے نکلوائے گا کہ اُس کا کردار واضح ہوجائے گا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہانیہ خان کے ویڈیوں کے کچھ کلپس بھی اپنی ویڈیو میں شامل کئے جس میں وہ گالیاں دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں اور اپنے منہ سے کفریہ کلمات ادا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی صحافی کو اُس دوران یہ پوچھنا گوارہ نہیں ہوا کہ بی بی آپ اگر عامر لیاقت سے شادی کا دعویٰ کررہی ہیں تو نکاح نامہ کہاں ہے؟ اور ولی کدھر تھے نکاح کے وقت، کیونکہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے، 295-Cکی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے، ثمن جاری ہوگئے ہیں، آج اُس تک پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب عدالت فیصلہ کرے گی، اُس کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا اور میرا ڈی این ٹیسٹ ہوگا، عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے ہانیہ خان کے والد کو بہت سمجھایا کہ یہ جو باتیں کررہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔مگر اب جو بھی بات ہوگی وہ عدالت میں ہوگی۔
مزید پڑھیں: ہانیہ نے عامر لیاقت کے دفتر پر ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








