سندھ کے اندر گیس کا بحران افسوس ناک عمل ہے، شازیہ مری

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری
حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ پاکستان کی گیس 70 فیصد پیدا کرتا ہے، آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت جس صوبے سے گیس پیدا ہو گی سب سے پہلے اس کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ “صوبہ سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کرچکا ہے جو کہ وفاقی حکومت کا نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے۔”

شازیہ مری نے کہا کہ ایک عرصے سے صوبہ سندھ  کے ساتھہ گیس بحران کی زیادتی کی جارہی ہے اور صوبہ سندھ کو اسکی ضرورت کے مطابق گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “کراچی سمیت دیگر شہروں میں گیس کی قلت کا سامنا ہے اور گھریلو صارفین بھی پریشان ہے۔ اب تو حد یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس نے  صوبہ سندھ کے صنعتوں کو گیس فراہمی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت کی یہ جو حرکت ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ “

ایم این اے شازیہ مری نے مزید کہا کہ “وفاقی حکومت یہ نہ سمجھے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کرنے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی بلکہ اس سے وفاق کمزور ہوگا، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبہ سندھ کو گیس فراہم کی جائے۔”

یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ:بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری کے گھر کے سامنے شہریوں کا اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ

Related Posts