جمہوریت کے قاتل اسمبلی میں ٹائی لگا کر بیٹھتے ہیں، بلال غفار

تازہ ترین

تازہ ترین

جمہوریت کے قاتل اسمبلی میں ٹائی لگا کر بیٹھتے ہیں، بلال غفار
جمہوریت کے قاتل اسمبلی میں ٹائی لگا کر بیٹھتے ہیں، بلال غفار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار  نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی کو اپنی جاگیر بنالیا ہے۔ اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے ارکان پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سندھ حکومت کو اپنی نااہلیاں بےنقاب ہونے کا ڈر ہے، گزشتہ سال میں سندھ حکومت کی جانب سے کی گئی کرپشن کو پی ٹی آئی اسمبلی فلور پر بےنقاب کرنے اتر رہی تھی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اگر سچے اور اس صوبے کی حقیقی خدمت کررہے ہیں تو انہیں کسی کے انچل میں چھپنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈران کو بولنے سے روکا جارہا ہے۔ اگر حکومت کو اتنی گبراہٹ ہے تو بجٹ کو رات کی تاریکی میں منظور کروا لیتی اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی کسی فرد واحد یا پیپلرزپارٹی کی نہیں ہے اسمبلی میں تمام نمائندوں کو بولنے کا حق ہے۔ اسپیکر سندھ  اسمبلی جانبداری کا مظاہرہ کررہےہیں۔ پی ٹی آئی ارکان پر پابندی لگانے کی باقائدہ ایک منظم سازش کی گئی ہے۔ اسپیکر کی تابعداری کے پیچھے بلاول زرداری اور مراد علی شاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معزز اسمبلی پر پی پی کے جیالوں نے اپنا قبضہ کیا ہوا ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود پر بات کی جائے تو وزراء کو سر سے پاؤں تک مرچیں لگ جاتی ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کا پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ نامناسب عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ احتجاج کیلئے پی ٹی آئی نمائندوں کو سندھ حکومت نے مجبور کیا ہے اگر سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سڑکوں کو رخ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز اور پولیس کی لیاری میں کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، 3پستول اور متعدد ہینڈگرنیڈ برآمد

Related Posts