مراد علی شاہ کو لاک ڈاؤن لگانے کا خواب آیا، صبح لگادیا، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

مراد علی شاہ کو لاک ڈاؤن لگانے کا خواب آیا، صبح لگادیا، خرم شیر زمان
مراد علی شاہ کو لاک ڈاؤن لگانے کا خواب آیا، صبح لگادیا، خرم شیر زمان

کراچی:رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کو خواب آیا لاک ڈاؤن لگا دوں تو صبح اٹھ کر لاک ڈان لگادیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی 13 سال میں سندھ کے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کرسکی۔سندھ کے لوگ ان سے بیزار ہوچکے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہے، یہ نالائق اعلی کا ٹولہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی گلی میں گٹر کے ڈھکن نہیں ملیں گے بلکہ ہر گلی محلے میں ہزاروں کی تعداد میں کتے ملیں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کتے کاٹ لیں تو ریبیز کی ویکسین نہیں ملتی جبکہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ ایڈز ہورہا ہے تو وہ لاڑکانہ میں ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان ہی لیڈر ہیں، نذیر چوہان کا جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ ہونے والے انتخابات میں سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا کردے گی، سندھ کے لوگ اب جان چکے ہیں، کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

Related Posts