اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں پانی کی قلت کے عوام سراپا احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں پانی کی قلت کے عوام سراپا احتجاج
اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں پانی کی قلت کے عوام سراپا احتجاج

اسلام آباد: ترلائی کلاں کے علاقے میں پانی کی قلت اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا ہے۔ یوسی لیول پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔ یوسی 19 کی عوام نے منتحب ایم این اے راجہ خرم نواز سے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ترلائی کلاں کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا اپنی مرضی کے ریٹ لینے لگاہے۔ موجودہ حکومت سے نہ کسی ڈر ہے نہ ہی کوئی حکومتی نمائندہ ٹینکرز مافیا کو پوچھنے والا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یوسی لیول پر پچھلے کئی سالوں سے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ وفاقی شہر اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں جو کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے دس پندرہ منٹ کی دوری پر ہے اپنی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔  ہر الیکشن سے پہلے نمائندے ہر گھر کی دہلیز پر پائے جاتے ہیں، جیسے ہی انتخابات ہوئے ہیں تب سے دکھائی نہیں دے رہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ترلائی کلاں کے علاقے کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے علاقے کی عوام کا موجودہ ایم این اے راجہ خرم نواز سے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوسی لیول پر ایسے اقدامات کٸے جائیں کہ علاقے کے مسائل کا فوری حل نکل سکے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر طالبان ناکام ہوتے ہیں تو پھر 1996 والی صورت حال پیدا ہو جائے گی، رحمان رحمانی

Related Posts