چیئرمین پیپلزپارٹی کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پیپلزپارٹی کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان
چیئرمین پیپلزپارٹی کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کچی عمر میں ہی آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول بھٹو سردار عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دن میں تارے دیکھنے والی پیپلز پارٹی عشروں سے سندھ کی وزارت اعلیٰ پر براجمان ہیں، قائم علی شاہ کے سندھ اور آج عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

  فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے کورونا کو مات دے دی جبکہ سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا ہے۔

  فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کا بوجھ بانٹ رہا ہے جبکہ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی مناسب سہولتیں بھی عوام سے چھین لی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتے دار وزیر ہر محاز پر فیل ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئے روز پرفارمنس کے نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع ایسٹ پولیس کی زبردست کارروائی، منشیات فروش 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان گرفتار

Related Posts