ظاہر جعفر پاگل نہیں اور نہ ہی اسے پاگل ثابت کرنے آیا ہوں، سی ای او تھراپی ورکس

تازہ ترین

تازہ ترین

ظاہر جعفر پاگل نہیں اور نہ ہی اسے پاگل ثابت کرنے آیا ہوں، سی ای او تھراپی ورکس
ظاہر جعفر پاگل نہیں اور نہ ہی اسے پاگل ثابت کرنے آیا ہوں، سی ای او تھراپی ورکس

اسلام آباد: تھراپی ورکس لمیٹڈ کے سی ای او طاہر ظہور کا کہنا ہے کہ نور مقدم کے قتل کا ہمیں بہت دکھ ہے، ظاہر جعفر پاگل نہیں ہے اور نہ ہی میں اسے پاگل ثابت کرنے آیا ہوں۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تھراپی ورکس لمیٹڈ کے سی ای او طاہر ظہور کا کہنا تھا کہ نور مقدم عجیب کیس بن گیا ہے ۔ نور مقدم کے قتل کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے بھیانک موت پر اس کے والدین سے تعزیت کرتا ہوں میں ظاہر جعفر کے والدین کو 6 ۔7 سال سے جانتا ہوں۔ ظاہر جعفر کی والدہ میری طالب علم تھی۔

طاہر ظہور کا کہنا تھا کہ ظاہر جعفر پاگل نہیں ہے اور نہ ہی میں اسے پاگل ثابت کرنے آیا ہوں ، ظاہر جعفر کو عدالت میں بھی پاگل نہیں کہوں گا۔ مجھے ظاہر جعفر کے والدین کی کال آئی تھی تو میں نے اپنی ٹیم بھیجی کے ان کو کم ڈاون کرو اور انجکشن لگا کر ظاہر جعفر کو اسپتال لائے۔ میرے پوچھنے پر اس کے والدین نے بتایا کہ وہ مسلح نہیں مشتعل ہے۔

تھراپی ورکس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ظاہر جعفر کے والدین کو بچی کے قتل کی اطلاع دی تو ان کا رد عمل ایسا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ قتل کی واردات کا سن کر ظاہر جعفر کے والدین کو ہل جانا چاہیے تھا لیکن ان کا ردعمل کوئی خاص نہیں تھا۔ ان کے نزدیک ایسے جیسے کچھ بھی نہیں ہوا پولیس کے آنے سے پہلے تک ظاہر جعفر معمول کے مطابق بات چیت کر رہا تھا۔

طاہر ظہور نے بتایا کہ جونہی پولیس آئی تو اس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا، اپنے آپ کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہمیں کیس میں خوامخواہ گھسیٹا جا رہا ہے ہمارا کوئی قصور نہیں۔ ذاکر جعفر نے مجھے وہاں بھیجا کہ دیکھو میرے گھر میں کیا ہو رہا ہے جب ہم وہاں پہنچے تو ظاہر جعفر نور مقدم کو قتل کر چکا تھا، ہم نے بڑی مشکل سے ظاہر جعفر کو قابو کیا۔ اس کے ہاتھ پاوں باندھے اور پھر پولیس کو کال کی۔

ان کا بتانا تھا کہ پولیس نے جو شواہد موقع سے جمع کیا ان کو ضائع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اور کیس کو عجیب و غریب بنایا جارہا ہے۔ ہم آج کل عبوری ضمانت پر ہیں 22 ستمبر کو ہائی کورٹ میں ہماری ضمانتیں کنفرم کرنے کے لئے کیس کی سماعت ہوگی لہذا میں سچ کہنے آیا ہوں جھوٹ نہیں بولوں گا میں اور میری ٹیم دس دن اڈیالہ جیل میں رہے ہیں، میرے لیے بڑا اذیت کا معاملہ ہے ہمیں اس کیس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ڈرگ ڈیلر 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

Related Posts