عدالت کا مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر پیش کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان اب تک دندناتا پھررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو پھانسی پر جھول گیا ہوتا، مریم نواز
عمران خان اب تک دندناتا پھررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو پھانسی پر جھول گیا ہوتا، مریم نواز

لاہور کی سول عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر بنا کر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول عدالت میں جاتی امراء کی 127 کنال اراضی کے کیس کی آج سماعت ہوئی۔ تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اے سی رائیونڈ نے زمین کے انتقال حقائق کے برعکس منسوخ کیے۔ نوٹس بھیجنے پر اس کی تعمیل کی بجائے مریم نواز کی رہائش گاہ پر انہیں وصول نہیں کیا جاتا۔

معزز جج نے نوٹس وصول نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تعمیل کنندہ کو حکم دیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کریں، اس کی تصویر بنائیں اور وہ تصویر عدالت کو پیش کی جائے تاکہ یہ ثابت ہوسکے کہ نوٹس آویزاں کیا جاچکا ہے۔

سول عدالت میں جاتی امرا کیس کے درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ شریف خاندان میرے آبا و اجداد کی اراضی پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ قومی احتساب بیورو بھی مریم نواز سے رائیونڈ میں خلافِ قانون سستی اراضی خریدنے پر تفتیش کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی اصلاحات کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں جب تک ان کے سامنے دیوار نہیں بنائی جائیگی، انتخابی اصلاحات کا فائدہ نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے، جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا،مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے ووٹنگ مشین کو انتخابات میں دھاندلی کی سازش قرار دے دیا

Related Posts