کراچی : کراچی میں مقیم لاکھوں پشتون نوجوانوں کی جانب سے پختون کلچر ڈے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، مختلف علاقوں سے قافلے پختون مشران کی نگرانی میں لانے کے لئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ 26 ستمر اتوار 2 بجے کھڈہ مارکیٹ باکڑہ ہوٹل سے ہوتے ہوئے قافلے دو دریا پر پہنچیں گے، جہاں مشران خطاب بھی کریں گے اور پختون نوجوان روایتی رقص بھی پیش کریں گے۔
کراچی میں آباد ہزاروں پختون نوجوانوں کی جانب سے پختون کلچر ڈے منانے کے لئے 23 ستمبر کے بجائے 26 ستمبر اتوار کا انتخاب کیا ہے تاکہ محنت مزدوروں کرنے والے افراد باآسانی اس کلچر میں شامل ہو سکیں ۔پختون کلچر مشاورتی کمیٹی کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی ، کورنگی ، قائد آباد ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، طارق روڈ ، نرسری ، گرومندر ، لسبیلہ ، پٹیل پاڑہ ، ناظم آباد ، بنارس ، سائٹ ایریا ،لدیہ ٹائون ، شیر شاہ ، لیاری ، کیماڑی ، ہاکس بے ، منگھوپیر ، پیرآباد ، قصبہ کالونی ، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں سے قافلے 12 بجے سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








