پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،100انڈیکس 45676.94پوائنٹس پر بند ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر تیزی کا رجحان غالب رہا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر تیزی کا رجحان غالب رہا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس226.29پوائنٹس کی کمی سے45676.94پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

59.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو24ارب11کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 3.08فیصدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 45903پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے اثرات چھاگئے یہاں تک کہ دوران ٹریڈنگ انڈیکس 45546پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے 45600اور45700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئیں۔

مندی کے اثرات غالب رہے اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 226.29پوائنٹس کی کمی سے45676.94پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس127.11پوائنٹس کی کمی سے19025.55پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس89.33پوائنٹس کی کمی سے31722.41پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ246میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب1ارب36کروڑ18لاکھ روپے سے گھٹ کر82 کھرب77ارب24کروڑ61لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts