کفن دفن کا انتظام کون کریگا؟ عامر لیاقت کی وصیت سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر لیاقت کی تدفین نہیں ہوسکی، ورثاء سٹی کورٹ پہنچ گئے
عامر لیاقت کی تدفین نہیں ہوسکی، ورثاء سٹی کورٹ پہنچ گئے

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی رمضان چھیپا کی جانب  سےدعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے کفن دفن کی وصیت مجھے کی تھی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کے ملازم نے ان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ریسکیو کو دی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ گزشتہ رات اُن کے دل میں تکلیف ہورہی تھی،  اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے جب عامر لیاقت کو اسپتال لایا گیا وہ انتقال کرچکے تھے۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی، بتایا گیا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ رحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ اُن کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوگی، تفتیش کی غرض سے پولیس نے گھر کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

 

Related Posts