گارڈن میں نالے پر بنی جوبلی مارکیٹ کی 11دکانیں بیٹھ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

گارڈن میں نالے پر بنی جوبلی مارکیٹ کی 11دکانیں بیٹھ گئیں
گارڈن میں نالے پر بنی جوبلی مارکیٹ کی 11دکانیں بیٹھ گئیں

کراچی: شہر کے قائد کے پوش علاقے میں قائم جوبلی مارکیٹ جوکہ برساتی نالے پر بنی ہوئی ہے، جس کی 11دکانیں بیٹھ گئیں۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نالا بیٹھ جانے کے باعث 10 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے گیس بھرجانے کے باعث نالہ بیٹھ گیاہو، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ دکاندار خود بھی اپنی قیمتیں اشیاء کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لائٹ ہاؤس کے علاقے میں نالے پر بنی دکانوں کو انسداد تجاوزات کے عملے نے منہدم کردیا تھا۔ جس پر دکانداروں نے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے83 پیسے فی کلو کااضافہ

Related Posts