قومی سانحے کے 13 سال مکمل، پیپلز پارٹی کا سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی سانحے کے 13 سال مکمل، پیپلز پارٹی کا سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ تحسین
قومی سانحے کے 13 سال مکمل، پیپلز پارٹی کا سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ تحسین

کراچی: قومی سانحے کے 13 برس مکمل ہو گئے، پیپلز پارٹی نے سانحۂ کارساز میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 اکتوبر 2007ء کے روز کم و بیش 180 افراد پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے پر خود کش بم حملوں کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ کارساز کے 13 برس مکمل ہونے پر 180 شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء نے جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہدائے کارساز نے جان کی عظیم قربانی دے کر سیاسی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کیا۔ ایسے کارکنان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں جنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکنان نے جمہوریت کی بحالی کی جنگ، آئین و منتخب پارلیمان کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے شہادت کے جام نوش کیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے کیونکہ دہشت گردوں کے حملے، سیاسی رہنماؤں پر جعلی کیسز، جانبدارانہ گرفتاریاں اور جعلی حکومت اور وزیرِ اعظم کی طرف سے کھلی دھمکیاں آج بھی مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم جلسے فیصلہ کن، جو غائب ہے، جلد نظر آئے گا۔مریم نواز

Related Posts