اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کاوشوں کے باعث ہولی فیملی اسپتال میں 20 جدید وینٹیلیٹرز فراہم کر دئیے گئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے دور ے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت بھی کی،اُن کا کہنا تھا کہ 20 جدید وینٹیلیٹرز فراہم کر دئیے گئے ہیں،این ڈی ایم اے نے ہولی فیملی اسپتال کو وینٹیلیٹرز پہنچائے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے وینٹیلیٹرز کا معائنہ کیا،کورونا وارڈ اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔شیخ رشید نے ہولی فیملی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این سی او سی نے ہمیں 20 وینٹیلیٹرز فراہم کیے،ایک ہزار بیڈز پر مشتمل یہ ہسپتال ہے۔
انہوں نے میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی اسپتال میں پیدا ہوا تھا،اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی اسپتال کو کرونا اسپتال میں منتقل کر دیں گے،کرونا وارڈ کا افتتاح وزیراعظم سے کروائیں گے۔