شادمان ٹاؤن انڈہ موڑ روڈ پر واقع کاشف بیکرز کی جانب سے چالیس سال سے مزیدار میٹھے رس بھرے گلاب جامن سے شہریوں کی تواضع کی جارہی ہے، کاشف بیکرزکے عملے کا کہنا ہے کہ ہم حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
ڈی ایچ اے خیابان جامی پر قائم قصر شیریں پرریسلے اور مزیدار گلاب جامن خریدنے کیلئے دور دور سے آتے ہیں، قصر شیریں کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سب سے زیادہ مانگ گلاب جامن کی ہے۔ دیسی گھی اور مختلف اجزاء سے تیار ہونیوالے گلاب جامن کھانے والوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
لانڈھی ٹاؤن میں واقع دہلی سوئیٹس کا گلاب جامن دور دور سے شہریوں کو اپنی مٹھاس کی طرف کھینچ لاتا ہے، دہلی سوئیٹس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمارا گلاب جامن شہر بھر میں مشہور ہے اور لوگ بڑے شوق سے گلاب جامن لینے کیلئے آتے ہیں۔