راولپنڈی:اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس سروس کے ان بکس ٹکٹنگ اسٹاف کے 3 سو ملازمین کو گزشتہ 3ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جبکہ ملازمین کے سروں پر بیروزگاری کی تلوار لٹکنے لگی۔
4-6-2015کو بھرتی کیے گئے تمام ان بکس ٹکٹنگ اسٹاف کو تاحال ای او بی آئی الاؤنسز اور گریجویٹی تک نہیں دی گئی،300ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ٹکٹنگ اسٹاف سپروائزر اکمل نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں گزشتہ تین ماہ سے میٹرو بس سروس انتظامیہ کی طرف سے تنخواہیں نہیں دی گئیں، ہم لوگوں نے رمضان المبارک میں بھی سحری افطاری بھیک مانگ کر کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری فیملیز اس وقت اذیت و کرب مبتلا ہیں،ہمارے گھروں میں راشن ختم ہو چکا ہے، مکانوں کے تین ماہ کے کرائے جات یوٹیلیٹی بلز ابھی ادا کرنے باقی ہیں۔
ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے،پہلے ہم سے مختلف پیپرز پر دستخط لے لیے گئے، پھر چند دنوں کے بعد ہمارے گھروں میں ہمیں ٹرمینیشن لیٹر بھیج دیے گئے ہیں جس کے تحت کو ہماری نوکریاں 31مئی کو ختم ہوجائیں گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








