اسلام آباد: پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے نام کے پر مہر لگانے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔جس کے باعث صادق سنجرانی کو فتح حاصل ہوگئی۔
یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اظہار خیال کیا اور پریذائیڈنگ آفیسر کو کہا کہ میں نے کہا تھا کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی۔
فاروق ایچ نائک نے کہا کہ یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ہمارے امیدوار کو ہروایا گیا۔