ثاقب نثار کی آڈیو سے نواز شریف کیخلاف سازش بے نقاب ہوئی۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی آڈیو سے نواز شریف کے خلاف سازش بے نقاب ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کا نیا آڈیو کلپ سامنے آنے سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ثاقب نثار کی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے معافی مانگ چکے ہیں۔شہبازگل

سابق چیف جسٹس کی تردید، کیا ثاقب نثار سے منسلک آڈیو جعلی ہے؟

 شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کیلئے ایک عظیم الشان اسکیم  کے تحت نشانہ بنایا گیا۔وقت آگیا ہے کہ ان پر تھوپی گئی غلطیاں درست کیجائیں۔ قوم انصاف کے نظام کی منتظر ہے۔ 

حال ہی میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت منظور نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرکے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جس کے بعد منظرِ عام پر آنے والی آڈیو معمہ بن گئی۔

مذکورہ آڈیو کلپ کو سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی قرار دے دیا۔ جعلسازی کا نتیجہ قرار دی گئی آڈیو میں نواز شریف اور مریم نواز کو سنائی جانے والی سزاؤں کیلئے دباؤ ڈالنے کی بات سامنے آئی۔

Related Posts