پیپلزپارٹی صوبے میں نفرت اور تعصب کو پھیلارہی ہے،رہنماایم کیوایم عامرخان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسفند یار ولی کی عیادت کیلئے آئے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں،عامر خان
اسفند یار ولی کی عیادت کیلئے آئے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں،عامر خان

کراچی:ایم کیوایم کے عارضی مرکزبہادرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامرخان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک وڈیروں کاگینگ ہے جو صوبے میں نفرت اور تعصب کو پھیلارہی ہے۔

انہوں نے کہا سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی اپنے ظلم و نا انصافی کو چھپانے کے لئے ایک بار پھر سندھ کارڈ استعمال کرنے جارہی ہے ،بلاول بھٹو اورمرادعلی شاہ میں چھپانفرت اور تعصب کھل کر باہر آچکا ہےلیکن ہم پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے۔

رہنماایم کیوایم عامرخان نے بلاول بھٹوکومخاطب کرتےہوئےکہاکہ آپ کے بڑوں نے بھی کراچی کے عوام کو چوہا کہا تھالیکن سن لیں سندھ کے شہری علاقوں کے لوگ نہ پہلے کبھی جھکیں ہیں اور نہ ہی کبھی بکیں گے،بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات مانگنے کو یہ لوگ اگرملک دشمنی سمجھتے ہیں توپہلے یہ بتائیں کہ وفاق کی زیادتی کا رونا رونے والے خود کیا کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:نہ پتنگ اڑےگی نہ بلا چلے گااب صرف تیر چلےگا،بلاول بھٹو

انہوں نے مزیدکہاکہ جب تک وفاق سے صوبوں اور پھر یوسیز تک اختیارات منتقل نہیں ہونگے ملک کاآئین مکمل نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کودولت کے چھن جانے کا خوف ہےلیکن ہم ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور آئندہ بھی اتریں گے۔

Related Posts