جعلی اکاؤنٹس کیس، شہباز شریف اور حمزہ پر فردِ جرم28فروری تک مؤخر

تازہ ترین

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب

منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں صدر ن لیگ و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز پر فردِ جرم 28 فروری تک مؤخر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معزز جج نے 10 فروری کو تحریری حکم نامہ جاری کیا، لاہور کی خصوصی عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی آج ہونے والی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد ہونا تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عورت مارچ کے نام پر اسلامی اقدار کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔نور الحق قادری

خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے گزشتہ سماعت کے دوران اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، تاہم فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہور میں آج 17 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ن لیگ کے صدر نے کہا کہ ایف آئی اے کا یہی پلندہ لندن میں بھی دنیا کی مایہ ناز نیشنل کرائم ایجنسی کو دیا گیا تھا۔ 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو 4سال ہو گئے، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ میں نے عوام کے 1000ارب روپے کی بچت کی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف استغاثہ کا کردار ادا کررہاہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 4سال غریب الوطنی کی، حرام کا پیسہ ہوتا تو پاکستان کیوں آتا؟ عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کیلئے  تمام ملزمان کو 28فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ مقررہ تاریخ تک ملزمان کی ضمانتوں میں بھی توسیع کردی۔ 

Related Posts