بی آر ٹی، پاکستان گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈحاصل کرنے والا ساتواں ملک بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بی آر ٹی، پاکستان گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈحاصل کرنے والا ساتواں ملک بن گیا
بی آر ٹی، پاکستان گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈحاصل کرنے والا ساتواں ملک بن گیا

پشاور: حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان بی آر ٹی بس سروس میں  گولڈ اسٹینڈرڈ حاصل کرنے والا دنیا کا ساتواں ملک ہے جس نے 100 میں سے 97 پوائنٹس لے کر ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی سروس عالمی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا اعزاز ایک بار پھر حاصل کرچکی ہے جبکہ یہ درجہ کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی

گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کو مسافروں کیلئے منفرد روٹس، سفری سہولت کی حفاظت، خواتین مسافروں کی تعداد میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان رسائی سمیت ہر طبقۂ فکر کو بہترین سہولت مہیا کرنے پر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 ممالک کو ملا جبکہ پاکستان وہ ساتواں ملک ہے جسے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے نے بی آر ٹی پشاور کی تمام سروسز کی آزادانہ جانچ پڑتال کی۔

بیرسٹر سیف نے کیا کہ عالمی ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا سفر کسی کو بتائے بغیر کیا اور مسافروں سے ملاقات کی۔ پاکستان نے 100میں سے 97پوائنٹس لیے جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔ رواں برس 87 مزید بسیں بی آر ٹی میں شامل کرینگے۔ 

Related Posts