اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عورت مارچ جیسے معاملات میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہئے، لباس کا انتخاب حکومت کرنے لگ جائے تو پاکستان میں بھی وہی ہوگا جو بھارت میں جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کو عورت مارچ کے خلاف خط لکھا اور یومِ حجاب منانے کی تجویز دی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ان کے خط کو حقوقِ نسواں کے خلاف سازش قرار دیا۔
عورت مارچ کے نام پر اسلامی اقدار کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔نور الحق قادری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








