عورت مارچ جیسے معاملات میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہئے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Army Chief neither asked for resignation PM: Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عورت مارچ جیسے معاملات میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہئے، لباس کا انتخاب حکومت کرنے لگ جائے تو پاکستان میں بھی وہی ہوگا جو بھارت میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کو عورت مارچ کے خلاف خط لکھا اور یومِ حجاب منانے کی تجویز دی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ان کے خط کو حقوقِ نسواں کے خلاف سازش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عورت مارچ کے نام پر اسلامی اقدار کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔نور الحق قادری

عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے معاملات میں پارٹی نہ بنے کہ کون سا لباس پہننا ہے اور کون سا نہیں۔ اگر حکومت ہی ایسے فیصلے کرنے لگے تو ہم بھی بھارت کی پیروی کرینگے۔

قابلِ اعتراض نعروں پر رائے زنی کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جو نعرے اعتراض کا باعث بنے، ان کی تحقیق کرنے پر علم ہوا کہ نعرے فوٹو شاپ پر تبدیل کیے گئے تھے۔ عورت مارچ میں لگائے گئے نعروں سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ 

Related Posts