اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی
اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و سینیٹر رحمان ملک کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے، ملک کے نامور سیاستدان اور پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں پی پی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما، سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد سابق وزیر داخلہ کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔
رحمان ملک کا علاج اسلام آباد کے ہسپتال میں جاری تھا، تاہم کورونا کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے اور بے نظیر بھٹو کے قریبی سیاسی رہنماؤں میں شامل رحمان ملک علالت کے باعث انتقال کر گئے جس پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر رحمان ملک کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
مشہورومعروف سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے ملک و قوم کیلئے طویل عرصے تک وزیر داخلہ اور پھر سینیٹر کے عہدے پر فائز رہ کر ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دیں، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں کیاجاسکے گا۔
کورونا کے باعث رحمان ملک کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سینیٹر رحمان ملک کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر متعدد شخصیات نے بھی رحمان ملک کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

Related Posts