اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و سینیٹر رحمان ملک کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے، ملک کے نامور سیاستدان اور پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں پی پی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما، سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد سابق وزیر داخلہ کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔
رحمان ملک کا علاج اسلام آباد کے ہسپتال میں جاری تھا، تاہم کورونا کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے اور بے نظیر بھٹو کے قریبی سیاسی رہنماؤں میں شامل رحمان ملک علالت کے باعث انتقال کر گئے جس پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔
سینیٹر رحمان ملک کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








