کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے سوال اٹھایا ہے کہ اسلام آباد میں سندھ کے 400 ایس ایس یو گارڈز کی فوج کا کیا کام ہے؟ ڈی آئی جی مقصود میمن ایس ایس یو کو زرداری مافیا کی نجی فوج کےطور پر چلا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کس بنیاد پر ایس ایس یو کے 400مسلح گارڈز کی فوج وفاقی دارالحکومت میں تیار کی؟ اس پر خط لکھوں گا۔
2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی، علی زیدی
On what grounds has the Govt of Sindh assembled a private army of 400 armed SSU police guards in the Federal Capital?
I will be officially writing to Secretary Establishment today demanding an investigation against SSU DIG Maqsood Memon for allowing this nonsense.— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 17, 2022
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں آج سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو آفیشلی خط لکھ کر ایس ایس یو کے ڈی آئی جی مقصود میمن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کروں گا جس نے سندھ حکومت کو اِس احمقانہ اقدام کی اجازت دی۔
میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی سندھ کے مطابق وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ ایس ایس یو کے ڈی آئی جی مقصود میمن کو 5 فروری کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے تبادلے کی تعمیل سے انکار کردیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








