انسانی جسم کیلئے خون لازمی جُز ہے اور جسم میں خون کی کمی کو اینیمیا کہا جاتا ہے۔ جو لوگ اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اُن کے جسم میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے یعنی جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جاسکے، کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا کا شکار بناسکتی ہے۔
یہاں پر یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہیموگلوبن کی کمی سے بچنے کے لیے آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بہت ضروری ہے جو کہ ہیموگلوبن کی پیداوار کے ساتھ خون کے سرخ خلیات کے لیے اہم کردار ادا کرنے والا جز ہے۔
آج ایم ایم نیوز میں ہم ایسی غذاؤں کا ذکر کریں گے جن کو کھانے سے خون کی کمی کو کافی حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔
کلیجی:
کلیجی عام طور پر مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے اور کلیجی میں کافی مقدار میں آئرن، وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو ہفتوں میں خون کی کمی کو دور کرسکتے ہیں۔
دودھ اور مکھن:
خالص دودھ اور مکھن میں ایسے وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جن کو کھانے سے انسانی جسم میں خون کی کمی کو کافی حد تک دور ہوجاتی ہے۔
انڈہ:
انڈہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں وٹامن بی اور بی 12 بھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے خون کی کمی کی صورت میں ناشتے میں ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال بہت زیادہ مفید ہے۔
ٹماٹر:
ٹماٹر آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، یہ جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھاتا ہے۔
کشمش:
کشمش انسانی جسم میں خون کی کمی کو کافی حد تک دور کرتا ہے، رات کو سونے سے پہلے بیس گرام کشمش لے کر ان کو پانی سے نتھار کر ساری رات بھگو دیں صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں جس میں کشمش بھگوئی تھی۔ پھر کشمش بھی کھا لی جائے تو یہ خون کی کمی پوری کرنے کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ کشمش آئرن سے بھرپور ہوتی ہے۔
مچھلی:
مچھلی ایک ایسی لذیذ غذا ہے جس کو اگر روزانہ کھایا جائے تو یہ انسانی جسم میں خون کی کمی کو کافی حد تک دور کرتی ہے کیونکہ مچھلی میں آئرن اور وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے۔