میں نے استعفیٰ نہیں دیا، وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہونگے، مراد راس

تازہ ترین

تازہ ترین

میں نے استعفیٰ نہیں دیا، وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہونگے، مراد راس
میں نے استعفیٰ نہیں دیا، وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہونگے، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ میرے استعفیٰ سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے استعفیٰ نہیں دیا، ایسی خبریں جعلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں، مجھ سے پچھلے 31 سالوں میں غیر قانونی درخواستیں کیں وہ مجھ سے اپنا کام نہیں کروا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:عدم اعتماد کا معاملہ، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سرپرائز آنا شروع ہوگئے ہیں، اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

Related Posts