گزشتہ دنوں کی گرمی کا اب زور ٹوٹے گا، محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنےکی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی آج صبح و رات بوندا باندھی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ یاد رہے پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔