سوشل میڈیا صارفین ایمبر ہرڈ کے ایکوا مین 2 میں زیادہ وقت نظر آنے پر ناراض

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا صارفین ایمبر ہرڈ کے ایکوا مین 2 میں زیادہ وقت نظر آنے پر ناراض
سوشل میڈیا صارفین ایمبر ہرڈ کے ایکوا مین 2 میں زیادہ وقت نظر آنے پر ناراض

سوشل میڈیا صارفین نے ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کے ایکوا مین 2 میں زیادہ وقت نظر آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ متعدد شہریوں نے فلم بنانے والی کمپنی وارنر برادرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ایمبر ہرڈ کے ایکوا مین 2 سے مکمل طور پر نہ نکلنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے شروع ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایکوا مین 2 میں ایمبر ہرڈ شروع سے لے کر آخر تک موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

زندگی اور موت کا کھیل، نیٹ فلکس اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن پیش کرے گا

ایکوا مین 1 کا دورانیہ 2 گھنٹے 24 منٹ تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایمبر ہرڈ ایکوا مین 2 میں 20 سے 25 منٹ اسکرین ٹائم لے رہی ہیں جو فلم کا کم وبیش 25 فیصد تک بنتا ہے اور کسی بھی ثانوی کردار کیلئے اتنا وقت بہت زیادہ ہے۔ 

قبل ازیں یہ افواہیں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنیں کہ ایمبر ہرڈ کا کردار ایکوا مین 2 میں 10 منٹ کیلئے نظر آئے گا، تاہم حالیہ رپورٹ کہتی ہے کہ ایمبر ہرڈ کو 20 سے 25 منٹ تک دیکھا جاسکے گا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے وارنر برادرز پر تنقید کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=-YZzvvO5SfY

واضح رہے کہ ایکوا مین 2 کی ہدایات جیمز وان نے دیں اور فلم آئندہ برس 17 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے جواب میں تاحال وارنر برادرز کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا، فلم کا ٹریلر 5ماہ قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ 

Related Posts