کراچی میں بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جولائی کے ابتدا میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں چل رہی ہیں، جن کے باعث کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 23 جون تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ جولائی کے ابتدا میں مون سون کے بادل برس سکتے ہیں۔

ملک میں بننے والےسسٹم کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور دیگر علاقوں میں آج سے 21 جون تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث گلگت، کشمیر اور بالائی خیبر پختون خوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ موجود ہے۔

 

Related Posts